صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان کا شمریز خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 21 جنوری 2019 14:27

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے شمریز خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو اکبر ایوب خان، پرنسپل رائٹ ڈاکٹر طارق خان، پرنسپل عبدالقدوس آزاد، پرنسپل خضرحیات خان، پرنسپل خادم حسین شاہ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران، اہلکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد چھوہر شریف گئے جہاں انہوں نے حافظ سرفراز خان ترین کے سسر شمریز خان اور کونسلر خالد جاوید خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں