چور ملکیار روڈ پر واقع دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی مشینری لے اڑے

پیر 21 جنوری 2019 14:58

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ہری پور میں چور ملکیار روڈ پر واقع دکان کے تالے توڑ کر افتتاح سے قبل ہی ہزاروں روپے کی مشینری لے اڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود ملکیار روڈ محلہ کھوہ میں چور المونیم کی دوکان کے افتتاح سے پہلے ہی دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کی مشینری لے اُڑے۔ پولیس نے واقعہ کے بعد چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب شہر کی مرکزی شاہراہ سے چوری کی واردات پر شہریوں نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے پولیس کی نااہلی اور گشت نہ ہونے سے منسوب کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اندرون شہر یہ حال ہے تو دیگر علاقوں میں پولیس کی کارکردگی کیا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں