طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات خوش آئند، دونوں ہی اصل مسئلے کے اصل سٹیک ہولڈر ہیں،مفتی کفایت اللہ

سالہ جنگ کاخاتمہ امریکہ کی شکست اور طالبان کی فتح پرہورہا ہے ہماری جدوجہدقادیانیوں اور یہودیوں کے ایجنٹوں کے خلاف ہے جے یو آئی کے ملین مارچ میں عوام کی کثیر تعدادمیں شرکت موجودہ حکومت پر عد م اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے ،صوبائی نائب امیر جے یو آئی (ف)خیبر پختونخوا

اتوار 10 فروری 2019 20:50

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2019ء) صوبائی نائب امیر جمعیت علماء اسلام (ف)خیبر پختونخوا سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات خوش آئندہیں کیونکہ دونوں ہی اصل اس مسئلے کے اصل سٹیک ہولڈر ہیں14سالہ جنگ کاخاتمہ امریکہ کی شکست اور طالبان کی فتح پرہورہا ہے ہماری جدوجہدقادیانیوں اور یہودیوں کے ایجنٹوں کے خلاف ہے جے یو آئی کے ملین مارچ میں عوام کی کثیر تعدادمیں شرکت موجودہ حکومت پر عد م اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے حکمران صابن کی ٹکیہ پر کھڑے ہیں عوامی دبائو کا مقابلہ کرنا موجودہ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں جو وزیر اعظم خود این آر او کے نتیجے میں آیا ہے وہ این آراو کو کیسے روکے گا این آر او ہوچکاہے وزیر اعظم خود تو نامزد کردہ ہے لیکن تینوں وزیر اعلیٰ اس کے نہیں کسی او رکے نامزد کردہ ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم ان سے نالاں ہے تینوں وزرائے اعلیٰ پانچ سال پورے کریں گے 17فروری کو مردان،24فروری کو بدین اور 28فروری کو نصیر آباد میں ملین مارچ ہوں گے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو رمضان المبارک سے قبل اسلام آ باد کی طرف ڈبل مارچ ہوگا اور اسلام آباد کی سڑکوں پر دمادم مست قلندرہوگااسلام آباد پہنچنے سے پہلے مطالبات تسلیم ہوگئے ٹھیک ورنہ پھر دھرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں اشاعت التوحید الولسنتہ اور جمعیت علماء اسلام(ف)کے رہنما مولانا حافظ محمد صدیق آف کوٹ نجیب اللہ کے بھتیجے حافظ تیمور خان کی تقریب نکاح کے موقع پر مقامی اخبار نویسوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیانکاح شیخ الحدیث مولانا سعید الرحمان آف اوگی نے پڑھایا اس موقع پر سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ،مہتمم دارلعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی مولانا اشرف علی ، سابق ایم این ایز سردارمشتاق خان،بابرنواز خان،شیخ آفتاب، ایم این اے ملک ابرار،خطیب مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ مولاناقاضی عبدالعلیم،جمعیت علماء اسلام (ف)کے ضلعی قائدین حافظ محمد ریحان، عبدالباسط شاہ،قاری محمد یعقوب ، حافظ محمدایوب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ایک سوال کے جواب میں مفتی کفایت اللہ نے کہاکہ ان کے مطالبات میں موجودہ وزیر اعظم کا ہٹایا جانا ہے ، کرتارپورہ بارڈرکی بندش ،مولانا سمیع الحق ؒکے قاتلوں کی گرفتاری شامل ہے غیر مسلموں کو سرکاری عہدوں پرضرور تعینات کیا جائے لیکن ہم ان کے ہاتھوں میں اسلامیات کی کتاب دینے کی اجازت نہیں دیں گے خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے شھادةالعالمیہ کی ڈگری کو پروفیشنل ڈگری قرار دیکر میرٹ میں نمبر نہ دینا قابل مذمت ہے حکومت اس میرٹ دشمن فیصلے پر نظرثانی کرکے اس کو تبدیل کرے، دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان میں امریکہ کے کہنے پر مدارس کو بھی شامل کیا گیا مدارس کے خلاف حکمرانوں کے مذموم عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن کسی کو بھی مدارس کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں