ہری پور: مکھنیال ہوٹل سے منیجر اور بیس سالہ لڑکی کی لاشیں کمرے سے برآمد

موت شراب نوشی سمیت ممنوعہ نشہ آور ادویات کی زیادہ مقدار کے باعث ہوئی پولیس نے اطلاع پاکر ہوٹل پہنچ کرکمرے کا دروازہ توڑ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے خان پور ہسپتال منتقل کیا ہوٹل منیجر کی شناخت وقاص اور خاتون کی سحرش کے نام سے ہو گی علاقہ بھر میں مختلف چمہ گوئیاں جاری پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی

بدھ 6 مارچ 2019 21:09

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2019ء) مکھنیال کے ہوٹل سے ہوٹل منیجر اور بیس سالہ لڑکی لاشیں کمرے سے برآمد موت شراب نوشی سمیت ممنوعہ نشہ آور ادویات کی زیادہ مقدار کے باعث ہوئی پولیس نے اطلاع پاکر ہوٹل پہنچ کرکمرے کا دروازہ توڑ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے خان پور ہسپتال منتقل کیا جہاں ہوٹل منیجر کی شناخت وقاص اور خاتون کی سحرش کے نام سے ہو گی علاقہ بھر میں مختلف چمہ گوئیاں جاری پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے زرائع کے مطابق گزشتہ روز خان پور کے علاقہ مکھنیال میں نجی ریزارٹ ہوٹل سے ایک لڑکی سمیت مرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ہوٹل انتظامیہ اور اہل علاقہ نے اپنے ہوٹل منیجر کا کمرے سے باہر نہ آنے پر پولیس کو اطلاع دی پولیس کو بتایا کہ منیجر کمرے سے باہر نہیں آ رہا ہے پولیس نے اطلاع پاکر ہوٹل کا رخ کیا اور انتظامیہ کی جانب سے کمرے کی شناخت کے بعد دروازہ توڑ کر ہوٹل کمرے سے دولاشوں کو برآمد کرکے خان پور ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق مرد ہوٹل منیجر کی شناخت وقار بنگش اور دوسری لاش بیس سالہ سحرش نامی لڑکی کی ہوئی ہے مرد کا تعلق چارسدہ سے ہے اور خاتون دوسرے ملتان شہر کی رہائشی ہے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں انکشاف ہو اہے دونوں نے بھاری مقدار میں شراب پہ رکھی تھی اور اس کے ساتھ غیر ممنوعہ نشہ آور ادویات بھی استعمال کی تھیں دونوں کی موت ایک رات قبل ہو چکی تھی ورثاء کو اطلاع کر دی گی ہے جوکہ لاشیں لینے ہسپتال پہنچ رہے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے پولیس کے مطابق مزید انکشافات بھی متوقع ہے دونوں کے تعلق کے بارے میں بتانے کے ساتھ کمرے سے مزید اشیاء برآمد ہونے کے بارے میں بھی مختلف چمہ گوئیاں علاقہ بھر میں جاری ہیں تاہم ہوٹل انتظامیہ سے بھی پوچھ کچھ کا سلسلہ بھی جاری ہے

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں