ہری پور: نجی شعبہ تعلیم اب پٹواریوں کے رحم و کرم پر

محکمہ تعلیم کے پاس نجی سکولوں سے متعلق تمام معلومات ہونے کے باوجود اب نئے سرے سے نجی سکولوں کا بائیو ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے کیلئے متعلقہ پٹواریوں کو ذمہ داریاں سونپی جانے لگیں

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:14

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) نجی شعبہ تعلیم اب پٹواریوں کے رحم و کرم پر،محکمہ تعلیم کے پاس نجی سکولوں سے متعلق تمام معلومات ہونے کے باوجود اب نئے سرے سے نجی سکولوں کا بائیو ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے کیلئے متعلقہ پٹواریوں کو ذمہ داریاں سونپی جانے لگیں،ذرائع کے مطابق PSRAنے پشاور سمیت صوبہ بھر میں نجی سکولوں بارے ان کی تمام تر معلومات شعبہ تعلیم سے لینے کی بجائے اس کیلئے محکمہ پٹوار کو منتخب کیا ہے جواپنے علاقہ کے نجی سکولوں کی تعداد ان کے درجات پرائمری مڈل و ہائی،ان کی رجسٹریشن،مکمل پتہ اورای میل سمیت تمام رابطہ نمبرضلعی ایڈمنسٹریشن کے توسط سیPSRAکو پہنچائیں گے مزکورہ صورت حال سے ظاہر ہو رہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے پاس نجی شعبہ تعلیم کا مکمل بائیو ڈیٹا نہیں یا پھر بقول نجی شعبہ تعلیم PSRAمختلف حیلوں بہانوں سے نجی شعبہ تعلیم پر دبائو ڈال کر ان سے اپنے بنائے گئے وہ ضابطے اور اصول تسلیم کرانے کے درپے ہے جن پر نجی شعبہ تعلیم کے تحفظات ہیںصوبائی مشیر تعلیم نجی شعبہ تعلیم کی جانب ا اعتراض اٹھنے سے قبل فوری طور پر اس نئی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے تعلیم دوست اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں