تربیلا ڈیم میں پانی کا لیول 1412.67 فٹ ہو گیا، بجلی کی پیداوار 542 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی

بدھ 17 اپریل 2019 23:59

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح معمولی اضافہ کے بعد لیول 1412.67 فٹ ہو گیا، 8 پیداواری یونٹ بند جبکہ پیداوار 542 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں معمولی اضافہ کے بعد لیول 1412.67 فٹ ہو گئی، ڈیم میں پانی کی آمد 36800 اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے جبکہ تربیلا ڈیم کے 17 میں سے 8 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں جبکہ 9 پیداواری یونٹس سے 542 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں