نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم پاکستان کی تاریخ کا میگا پراجیکٹ ثابت ہو گی، راجہ طارق محمود

جمعرات 18 اپریل 2019 17:47

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) تحریک انصاف ضلع ہری پور کے بانی رہنما راجہ طارق محمود نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم پاکستان کی تاریخ کا میگا پراجیکٹ ثابت ہو گی، وزیراعظم عمران خان نے عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو نبھانا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو چھوئی میں مقامی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ راجہ طارق نے کہا کہ عمران خان نے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم جیسے میگا پراجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کر کے عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے وہ اس ملک کے پسے ہوئے طبقات کو اوپر لانے کیلئے کچھ کر کے دکھائیں گے جو اس سے پہلے کسی حکمران نے نہیں کیا ہو گا، انشاء الله نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم اس خواب کی تعبیر بنے گی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں