تین روزہ راجہ ناصر کیانی جشن ہزارہ میلہ کل شروع ہو گا

جمعہ 19 اپریل 2019 12:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ضلعی حکومت کے زیرانتظام تین روزہ راجہ ناصر کیانی جشن ہزارہ میلہ کل ہفتہ کو شروع ہو گا۔ میلہ میں کبڈی، نیزا بازی، میراتھن ریس اور بیل دوڑ وغیرہ کے مقابلوں کا انعقاد ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیرانتظام تین روزہ راجہ ناصر کیانی جشن ہزارہ میلہ (آج) ہفتہ کو شروع ہو گا جو 22 اپریل کو اختتام پذیر ہو گا۔

تین روزہ میلہ کے دوران مارچ پاس، بیل دوڑ، کبڈی، نیزہ بازی، میراتھن ریس، پتھر و مونگلی کے مقابلوں کا انعقاد، دیسی کشتی، مشاعرہ، پی ٹی شو وغیرہ کے مقابلے ہوں گے جبکہ خانپور میں خواتین کیلئے مینا بازار، مویشیوں اور زرعی و صنعتی سٹال وغیرہ بھی لگائے جائیں گے جس کیلئے ضلعی حکومت نے انتظامیہ کی مدد سے تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں