ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہواز طارق سمیت صوبہ کے 19 افسران تبدیل کر دئیے گئے

جمعہ 19 اپریل 2019 12:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہواز طارق سمیت صوبہ کے 19 افسران تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔ شہواز طارق کو بٹگرام تبدیل کر کے شیراز انور کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہری پور شہواز طارق سمیت 19 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ شہواز طارق کو ہری پور سے بٹگرام جبکہ شیراز انور کر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آبادشاہ محمد کو مانسہرہ اور سید عنصر قیوم کو مانسہرہ سے ایبٹ آباد تعینات کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں