علماء کے تعاون کے بغیر پائیدار ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا،کمشنر ہزارہ

جمعہ 19 اپریل 2019 17:44

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیرالاسلام نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں علماء کے تعاون کے بغیر پائیدار ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، ملک میں دیرپا امن کیلئے علماء کرام کا کردار ہمیشہ سے مثالی رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ علماء کونسل کے زیراہتمام ٹی ایم اے ہال میں منعقدہ پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کیلئے علماء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ متحدہ علماء کونسل پھولوں کے گلدستہ کی مانند ہے جس نے امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے اور مذہبی تعصب کے خاتمہ کیلئے ہمیشہ انتظامیہ کی مدد کی ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج مرتب ہوئے ہیں، من حیث القوم شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا، اپنے ارد گرد نظر رکھنا پڑے گی تاکہ کوئی بھی شرپسند امن وامان کے تسلسل کو تہہ بالا کرنے کی جسارت نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان، ڈپٹی کمشنر زاہد وڑائچ، ڈی پی او ڈاکٹر زاہد الله، تحصیل ناظم طارق خان، متحدہ علماء کونسل کے مرکزی صدر قاضی غلام مجتبیٰ، سیکرٹری جنرل قاضی الفت حسین سمیت تاجر، وکلاء اور علماء کرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں