محفل شب برات و ذکر الہٰی کل نور کالونی ہری پور میں ہو گی

ہفتہ 20 اپریل 2019 15:02

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) محفل شب برات و ذکر الہٰی کل ہفتہ کو نور کالونی ہری پور میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق جامع مسجد محلہ منصف آباد نور کالونی میں حافظ عبدالخالق کی زیر نگرانی محفل شب برات و ذکر الہٰی (آج) ہفتہ کو بعد از نماز عصر تا عشاء منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی صاحبزادہ عطاء الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ خضریہ چھوہر شریف ہوں گے جبکہ مفتی قاضی حسن رضا اس موقع پر خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں