ٹ*ہری پور‘ ہوپ کی صوبائی ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ کل پشاور میں ہو گی

اتوار 21 اپریل 2019 20:00

-ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) ہوپ کی صوبائی ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ (کل )منگل کو پشاور میں ہو گی خیبر پختنوخوا کے تمام اضلاع سے ایگزیکٹو ممبران شرکت کریں گے۔HOPE کے صوبائی صدر عقیل رزاق نے کہا ہے کہ کل 23 ،اپریل 2019 صبح دس بجے ہوپ کی صوبائی ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ نیو اسلامیہ پبلک ہائی اسکول اینڈ کالج بالمقابل صوبائی آفس جمیعت علماء اسلام موٹر وے رنگ روڈپشاور میں ہو گی۔

خیبر پختنوخوا کے تمام اضلاع سے ایگزیکٹو ممبران شرکت کریں گے۔میٹنگ میں دس نکاتی ایجنڈے پر گفت و شنید ہو گی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں تمام اضلاع اپنی کارکردگی پیش کریں گے اور ان اضلاع میں ہوپ کی تنظیم قائم کی جائے گی جہاں ابھی تک ہوپ کی آواز نہیں پہنچ سکی ہے۔ اس کے علاوہ نجی سیکٹر کو درپیش مسائل پر گفت و شنید ہو گی۔ پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ظالمانہ قوانین اوربے جا فیسوں اور جرمانوں پر مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔صوبائی صدر عقیل رزاق نے کہا ہے کہ ہمارے امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم پرائیویٹ سیکٹر کے ذمہ داران حکومت سے ہر ممکن تعاون کرنا چاہتے ہیں مگر پرائیویٹ سیکٹر کے حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی ہر گز قبول نہیں کریں گی

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں