ہری پور مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ مسجد میں 111 ویں ناصر کیانی جشن ہزارہ کے تحت نعت خوانی کے مقابلہ

پیر 22 اپریل 2019 23:53

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ہری پور مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ مسجد میں 111 ویں ناصر کیانی جشن ہزارہ کے تحت نعت خوانی کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ میں 111 ویں جشن ہزارہ کے موقع پر نعت خوانی کا مقابلہ زیرسرپرستی معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ قاضی عابد الدائم اور زیر صدارت معروف عالم دین ڈسٹرکٹ خطیب مولانا محمد زاہد صدیقی منعقد ہوا جس میں 18 سال سے کم عمر اور زائد کے نعت خواں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ممتاز قومی نعت خواں ظہیر احمد اعوان، مولانا ہاشم خان اور ہارون الرشید شامی نے منصفی کے فرائض سرانجام دیئے۔ محفل نعت خوانی میں نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت بحضور رحمت کائنات، خاتم النبیین جان دو عالمؐ پیش کئے۔ دونوں کیٹگریز میں اول، دوم اور سوئم آنے والوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر علماء کرام اور عاشقان رسول صل الله علیہ وسلم کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انتظامیہ اسلامیہ رحمانیہ کی جانب سے مہمان نوازی پر ڈسٹرکٹ خطیب اور منصفین کو سرٹیفکیٹس عطا کئے گئے۔ پوزیشن لینے والے چھ نعت خوانوں کو ٹی ایم اے ہال میں انعامات دیئے جائیں گئے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں