میلہ جشن ہزار ہ کے تحت خواتین کا دو روزہ مینا بازار اختتام پذیر ہو گیا

پیر 22 اپریل 2019 23:56

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) مرحوم ضلع ناظم راجہ ناصر کیانی کے نام سے منسوب 111 ویں میلہ جشن ہزار ہ کے تحت اسسٹنٹ کمشنر خان پور گل بانو کی زیر نگرانی خواتین کا دو روزہ مینا بازار اختتام پذیر ہو گیا۔ دو روز قبل مسز یوسف ایوب خان اور ارشد ایوب خان نے میلہ کا افتتاح کیا تھا جس میں مختلف سماجی تنظیموں، محکمہ تعلیم، پولیس اور ٹی ایم اے کے دستکاری سنٹرز کے زیراہتمام دستکاری، کتابوں، پولیس شکایات سیل، ڈرائیونگ لائسنس، ڈینگی کے متعلق آگاہی سمیت 40 سے زائد سٹال لگائے گئے تھے جبکہ نعت، ٹگ آف وار، مہندی اور دیگر مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا جن میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر خان پور گل بانو، ٹی ایم او سرفراز خان، ڈی ای او زنانہ ثمینہ الطاف، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر فضل محمود، تحصیلدار حسرت خان، خاتون ممبر ضلع کونسل ساجدہ حسرت خان، ممبر تحصیل کونسل روبینہ شاہین، سماجی کارکن نصرت پروین نے میلہ کو کامیاب بنانے اور خواتین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہمی کیلئے بہت سرگرمی سے کام کیا۔

(جاری ہے)

میلہ کا مقصد شرکت کرنے والی خواتین کو تعلیمی، تفریحی اور کاروباری مواقع فراہم کرنا تھا۔ میلہ کی اختتامی تقریب میں پوزیشن ہولڈرز خواتین میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں