ریسکیو 1122 ہری پورکی جشن ہزارہ ایونٹ میں بھرپور خدمات سرانجام ، زخمی کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم

منگل 23 اپریل 2019 23:19

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ہری پور ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ایمرجنسی افسر امجد خان کی نگرانی میں جشن ہزارہ ایونٹ میں بھرپور خدمات سرانجام دیتے ہوئے مختلف کھیلوں میں زخمی کھلاڑیوں کو ابتدائی طبی امداد دی۔

(جاری ہے)

111 راجہ ناصر کیانی میموریل میلہ جشن ہزارہ 2019ء کی اختتامی تقریب کھاد فیکٹری گرائونڈ ہری پور میں منعقد ہوئی جس میں رکن قومی اسمبلی علی محمد خان، رہنما پی ٹی آئی یوسف ایوب خان، ڈپٹی کمشنر ہری پور، ڈی پی او، ضلع ناظم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب کے موقع پر نیزہ بازی کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے جس میں شائقین کی ایک بڑی تعداد فائنل دیکھنے کیلئے موجود تھی۔ نیزہ بازی کے مقابلوں میں پاکستان بھر سے گھڑ سواروں نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر راجہ ناصر کیانی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ میلہ میں عوام کی خواہشات کے مطابق ثقافتی پروگرام ترتیب دیئے گئے جن کو عوام نے بے حد سراہا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں