کوٹ نجیب الله پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بکریاں چوری میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا

منگل 23 اپریل 2019 23:19

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) کوٹ نجیب الله پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بکریاں چوری میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ نجیب الله کی حدود سے نامعلوم چور ایوب ولد اسماعیل سکنہ ہری پور کی 26 عدد بکریاں چوری کر کے لے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله نے بکریاں چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی خانپور امجد حسین کو مذکورہ گروہ کے خلاف کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب الله سعید یدون کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے انتھک محنت کے بعد بکریاں چوری میں ملوث ملزم خستہ گل ولد مقبول سکنہ مانسہرہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے چوری کی گئی تمام بکریاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوٹ نجیب الله میں زیر دفعہ 34/379 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں