چ* ہری پور ، مختلف ٹیچنگ کیڈرز کی 131پوسٹوں پر بھرتی کے لیے اشتہار جاری

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) ضلع ہری پور میں مختلف ٹیچنگ کیڈرز کی 131پوسٹوں پر بھرتی کے لیے اشتہاردے دیا گیا ہے ،سکول بیسڈپالیسی ختم تمام تر تعیناتیاں مستقل بنیادوں پر ہوں گی ، نئی ٹرانسفر پالیسی بھی جلد نافذ العمل ہوگی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہر یپور عمر خان کنڈی نے اپنے دفتر میں ٹیچنگ کیڈرز کی بھرتیوں کے حوالے سے میٹنگ کے دوران کیااس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ حافظ سرفراز خان ، بجٹ اینڈ اکائونٹ آفیسر ممتاز خان،سپرنٹنڈنٹ محمد فریدون، عمران خان، اویس خان، اخترنوازخان، محمد عدیل ،محمد ظفر اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ایس ایس ٹی جنر ل کی چار بائیوکیمسٹری کی پانچ میتھ فزکس کی دو ایس ایس ٹی آئی ٹی کی چار، سی ٹی کی بیس ، ڈی ایم کی آٹھ، پی ای ٹی کی آٹھ، اے ٹی کی آٹھ، ٹی ٹی کی سات، قاری کی آٹھ ، سی ٹی آئی ٹی کی سات پوسٹوں پر ڈسٹرکٹ کی سطح پراین ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہوگی جبکہ پی ایس ٹی کے پینسٹھ پوسٹوں پر یونین کونسل کی سطح پر بھرتیاں کی جائیں گی پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق پانچ سکولوں کے لیے درخواست دینے کی شرط ختم کردی گئی ہے درخواست دینے کے طریقہ این ٹی ایس کی ویب سائٹس پر موجود ہے نجی یونیورسٹیوں کی ڈگریاں ہائیر ایجوکیشن سے تصدیق شدہ ہونی چاہیں زنانہ امیدوار پرائمری سکول ٹیچر کی آسامی کے لیے اپنے والد یا شوہر کے ڈومیسائل پر درخواست دے سکتی ہیں امیدواروں کے ڈومیسائل کا پتہ اور قومی شناختی کارڈ کا پتہ ایک ہونا چاہیے عمرخان کنڈی نے تمام سٹاف کو ہدایات کی کہ بھرتی کے تمام تر عمل کو انتہائی شفاف بنایاجائے تاکہ کسی کو شکایت کا موقع نہ ملے ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں