y ہری پور،معذور اساتذہ امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کردی گئیں

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

{ ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) معذور اساتذہ امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کردی گئی ہیں ،متعلقہ امیدوار ہائی سکول نمبر4کھلابٹ میں فہرستیں چیک کرسکتے ہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور عمرخان کنڈ ی کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق وہ تمام معذور امیدوار جنھوں نے این ٹی ایس 2019کے لیے مختلف پوسٹوں کے لیے امتحان پاس کی کیا ہے ان کی غیر حتمی میرٹ لسٹیں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر4کھلابٹ ٹائون شپ میں آویزاں کردی گئی ہیں متعلقہ امیدوارف 25مئی تک مذکورہ لسٹوں پر اپنے اعتراضات اور اپیلیں داخل کرواسکتے ہیں محکمہ تعلیم میں ڈرائیوروں کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ 14جون کو ہوں گے ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور عمرخان کنڈ ی کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق جن امیدواروں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس مردانہ ہر ی پورمیں yاکتیس جنوری 2019تک درخواستیں جمع کروائی ہیں ان کا ڈرائیونگ ٹیسٹ چودہ جون 2019کو ایلیمنٹری کالج گرائونڈ ہری پور میں دن دس بجے ہوگا تما م متعلقہ امیدوار مقرر ہ تاریخ کو ٹیسٹ کے لیے پہنچ جائیں

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں