یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کی سماجی خدمات انتہائی قابل ستائش ہیں۔ عارف الله اعوان

منگل 21 مئی 2019 22:47

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کی سماجی خدمات انتہائی قابل ستائش ہیں، اس قسم کی رضاکارانہ سماجی خدمات کی مثال نہیں ملتی، سپیکم کے چیئرمین اور شعبہ علوم اسلامیہ و دینیہ کے صدر ڈاکٹر مہیمن کی قیادت میں گذشتہ ساڑھے تین سال میںسپیکم نے زندگی کے ہر اس شعبہ میں عوام کی خدمت کیلئے انتھک محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ضلع ہری پور کے نوتعینات ڈپٹی کمشنر عارف الله اعوان نے ڈاکٹر مہیمن سے ملاقات کے موقع پرکیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مذہبی اورسماجی ہم آہنگی اور دیگر اہم موضوعات پر بامقصد اور بامعنی آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے جسے محسوس کرتے ہوئے سپیکم اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے جس کیلئے مہیمن اور ان کے ٹیم صد مبارکباد کی مستحق ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے چیئرمین سپیکم کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ضلعی حکومت مستقبل میں سپیکم کے ساتھ ملکر معاشرہ کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں