ماڈل کورٹ نے تہرے قتل کیس میں عدم ثبوت کی بناء پر ملزمان کو باعزت بری کر دیا

منگل 21 مئی 2019 22:49

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ماڈل کورٹ نے تہرے قتل کیس میں عدم ثبوت کی بناء پر ملزمان کو باعزت بری کر دیا، ملزمان کی جانب سے ایڈوکیٹ جاوید تنولی پیش ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق 13 اگست 2019ء کو تھانہ بیڑ کی حدود میں قتل کی واردات ہوئی تھی جس میں ماموں نے تھانہ بیڑ میں ایف آئی آر درج کروائی کہ محمد حنیف اور چن زیب ولد اورنگزیب سکنہ بانڈی بسیال ہری پور جو مسماة (س) جان کو ہسپتال لے جا رہا تھا کہ راستہ میں گھات لگائے۔

ملزمان محمد سفید، محمد شفیق ولد محمد بشیر نے اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ تار دیا تھا جس پر بیڑ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا تھا تاہم دوسری طرف سے کراس میں محمد سفیر کو بھی قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

قتل کی ان وارداتوں میں تھانہ بیڑ پولیس نے تفتیش مکمل کر کے فائل عدالت میں پیش کی۔ یہ مقدمہ ماڈل کورٹ میں سماعت ہوا جہاں چند دنوں کے اندر شہادتیں اور بیان قلمبند ہونے کے بعد عدالت نے مدعی اور ملزمان کے وکلاء کو بحث کا موقع دیا۔

مقررہ تاریخ پر بحث ہوئی اور فیصلہ محفوظ کیا گیا جس پر عدالت نے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان محمد شفیق اور محمد بشیر کو عدم ثبوتوں کی بناء پر باعزت بری کر دیا۔ ملزمان کی جانب سے مقدمہ کی پیروی جاوید تنولی ایڈووکیٹ نے کی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں