ماڈل کورٹ عدالت کے جج نے تین کلو منشیات کیس میں ملزم کو عدم ثبوت پر بری کر دیا

منگل 21 مئی 2019 22:49

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ماڈل کورٹ عدالت کے جج خالد محمود نے تین کلو منشیات کیس میں ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا، ملزم کی جانب سے ماہر قانون دان خان گل خان پیش ہوئے جنہوں نے عدالت میں بہترین دلائل دیئے اور انہی دلائل کی روشنی میں عدالت نے ایڈووکیٹ خان گل خان کے دلائل کو ٹھوس قرار دیتے ہوئے ملزم کو باعزت بری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2013ء میں تھانہ حطار کے ایس ایچ او نے ملزم طاہر عرف چیف کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تین کلو چرس برآمد کی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا تاہم ملزم نے ایڈوکیٹ خان گل خان کی خدمات حاصل کی اور ملزم نے انکشاف کیا کہ اس سے کوئی چرس برآمد نہیں ہوئی ہے اور پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے جس پر یہ مقدمہ ماڈل کورٹ میں ٹرائل ہوا جہاں عدالت نے فیصلہ سے قبل بحث کیلئے ٹائم دیا تو ایڈووکیٹ خان گل خان نے مقررہ تاریخ پر پورے ثبوتوں کے ساتھ تفصیلی بحث کی اور عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور گذشتہ روز پولیس کی جانب سے کمزور شہادتوں اور وکیل کے ٹھوس دلائل کی روشنی میں عدالت نے ملزم کو باعزت بری کر دیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں