ہری پور،گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول کلنجر میں کلاسوں کا اجرا کرنے کا مطالبہ

بدھ 22 مئی 2019 23:58

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کلنجر میں کلاسوں کا اجرا کیا جائے، میٹرک کے بعد طالبات پر تعلیم کے دروزاے بند نہیں ہونے چاہئیں، سکول کی بلڈنگ تیار ہونے کے باوجود تاحال ہائیر سکینڈری کلاسوں کا اجرا نہ ہونا کسی صورت لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہری پور کے شمال مشرق میں واقع یونین کونسل کلنجر میں خواتین میٹرک کے بعد ہائیر سکینڈری سکول فنکشنل نہ ہونے کی وجہ سے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتیں جس وجہ سے ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔

یونین کونسل کلنجر کے سماجی، سیاسی اور مذہبی حلقوں نے محکمہ تعلیم کے ارباب اختیارات اور وزیر مواصلات اکبر ایوب خان سے درخواست کی ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کلنجر میں کلاسوں کا اجرا جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ پسماندہ اور شہر سے دور آباد بستیوں کی خواتین بھی اپنا تعلیمی مستقبل جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں