ہری پور،پولیس ڈیپارٹمنٹ قانون کی پابندی اور احترام نہ کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹے گا، ۔ ایس ایچ او تھانہ بیڑ

جمعرات 23 مئی 2019 20:15

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) چھپر دربند روڈ پر ون ویلنگ ، اوورسپیڈ اور بغیر ضروری دستاویزات کے سفر کرنے والوں کو وارننگ جاری ۔ ایس ایچ او تھانہ بیڑنے چھپر دربند روڈ پر ون ویلنگ ، اوورسپیڈ اور بغیر ضروری دستاویزات کے سفر کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ قانون کی پابندی اور احترام نہ کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹے گا۔

آئے روز رونماء ہونے والے حادثات میں قیمتی جانوں کا ضائع ہو رہا ہے۔ خالد الرحمان ایس ایچ او تھانہ بیڑ نے اخباری نمائندوں سے ٹیلفون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھپر دربند روڈ صوابی میرا ، گندف ، بیٹر وغیرہ کے نوجوان بغیر دستاویزات کے موٹر سائیکلوں پر سفر کرتے ہیں ۔ جب کے ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے باعث حادثات میں اضافہ کی وجہ سے نا قابل تلافی نقصان ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ ، اوور سپیڈ اور بغیر دستاویزات کے سفر کرنے سے روکیں ۔ بصورت دیگر تھانہ بیڑ اور پولیس چوکی صوابی میرا ان کے خلاف سخت ایکشن لے گا 23-05-19/--53 #h# ہری پور،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلنجر کی طالبات کے لئے بس سروس شروع کی جائے ،شہریوں کا مطالبہ #h# = ہری پور(آ ن لائن)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلنجر کی طالبات کے لئے بس سروس شروع کی جائے ۔

یونین کونسل کلنجر کے قصبہ جات کا آپس میں سفری فاصلہ دشوار گزار اور بہت زیادہ ہے جس وجہ سے طالبات اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتی ہیں ، گرلز ہائی سکول کلنجر کا فاصلہ ویلج کونسل جم سے تقریباً 7 کلو میٹر ، ویلج کونسل گندف کا فاصلہ تقریباً 6 کلو میٹر جبکہ ویلج کونسل صوابی میرا کا فاصلہ تقریباً 3 کلو میٹر ہے ۔ طالبات سخت گرمی سردی کے موسم میں پرائیوٹ ٹرانسپورٹ یا پیدل سفر کر کے سکول پہنچتی ہیں ۔

اگر یونین کونسل کلنجرکے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے لئے بس سروس شروع کر دی جائے تو طالبات کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے ۔ علاقہ بھر کے سماجی سیاسی مذہبی اور نوجوان حلقوں نے کہا ہے کہ ہمیں موجودہ حکومت کی دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے مسائل اس ہی دور حکومت میں حل ہوں گے،پسماندگی کی دلدل میں پھنسی ہوئی متاثرین تربیلہ ڈیم کی سب سے بڑی یونین کونسل کلنجر میں تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ترقی کے سفر کی شروعات جاری ہیں اور بہت جلد واضع مثبت تبدیلیاں نظر آنے کے امکانات دیکھائی دے رہے ہیں ۔

سماجی سیاسی مذہبی اور نوجوان حلقوں نے وزیر مواصلات اکبر ایوب خان ، وزیر تعلیم ، اور وزیر اعلی سے درخواست کی ہے کہ وہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلنجر کے لئے بس سروس کی فراہمی یقینی بنا کر شہر سے دور آباد خواتین کو اس قابل بنائیں کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں