ڈپٹی کمشنر ہری پور نے حالیہ بارشوں کے سلسلہ میں الرٹ جاری کر دیا

ہفتہ 25 مئی 2019 13:28

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور نے حالیہ بارشوں کے سلسلہ میں الرٹ جاری کر دیا ہے، تمام حکومتی مشینری عوام کی مدد کیلئے میسر ہو گی، بارش کی وجہ سے کسی قسم کے جانی نقصانات کے بارے میں ضلعی کنٹرول روم 0995-613389 پر فوری اطلاع کریں، اس کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی کی صورت میں 1122 سے رابطہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور شہر و گردونواح کے کچھ علاقوں میں زیادہ بارش سے نالوں میں شدید طغیانی دیکھنے میں آئی ہے، ٹی ایم اے کے اہلکار پانی کی روانی کیلئے نالوں کی صفائی سمیت دیگر اقدامات کر رہے ہیں، شہری اپنی جان کے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ندی نالوں سے دور رہیں۔

ایمرجنسی کی صورت میں 1122 سے فوری رابطہ کیا جائے جبکہ بارش کی وجہ سے کسی قسم کے جانی نقصانات سے متعلق اطلاع ضلعی کنٹرول روم کے نمبر 0995-613389 پر فوری رابطہ کریں۔ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی مدد کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں