ہری پور، کوٹ نجیب اللہ میں گندم کا بھوسہ لے جانے کے تنازعہ، باپ بیٹے نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا، دو زخمی کر دیئے

اتوار 26 مئی 2019 20:15

Dہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گندم کا بھوسہ لے جانے کے تنازعہ پر باپ بیٹے نے مل کر فائرنگ کرکے ایک۔

(جاری ہے)

شخص کو قتل کر دیا دوسرے واقعہ م یں مالک مکان نے دیوار تنازعہ پر کرایہ دار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگے زخمنوں طبی امداد اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیںزرائع کے مطابق نواحی علاقہ کوٹ اللہ کی حدود ڈھیری کانگڑہ کا رہائشی بابر خان کو رات کو کھیتوں میں اپنی گندم کا بھوسہ اکھٹا کر رہا تھا کہ موقع پر محمد نواز اور اس کا بیٹا طاہر اگئے اور اسے بھوسہ لے جانے سے منع کیا جس پر دونوں میں توں تکرار شروع ہو گئی اسی دوران محمد نواز اور اس کے بیٹے طاہر نے تیس بور پستول سے بابر خان پر فائرنگ شروع کر دی جس سے بابر خان شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا دونوں باپ بیٹا ملزمان موقع سے فرا رہونے میں کامیاب ہو گے مقامی افراد نے فائرنگ کی آوزیں سن کر کھیتوں کا رخ کیا جہاں سے باپ بیٹا فرار ہورہے تھے اہل علاقہ نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سعید یدون نے موقع پرپہنچ کرنعش کوقبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیاجہاں شناخت کے بعد ورثاء کو اطلاع دی گی جوکہ پوسٹ مارٹم ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش کو تدفین کے لیے لے کر گھر روانہ ہو گے پولیس نے بعد ازاں مقتول کے اہل خانہ کی مدعیت میں زیر دفعہ302کے تحت باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ زنی شروع کر دی ہیدریاں اثناء د یوار لگانے کے تنازعہ پر مالکان نے اپنے کرا یہ داروں پر فائرنگ کر دی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی چوکی پنڈمنیم کی پولیس نے موقع ہر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا ہی

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں