وکلاء بینج اور بار کے درمیان خلاء کو کم کرنے ا س کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جسٹس لعل خان خٹک

ہفتہ 15 جون 2019 22:14

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے جسٹس لعل خان خٹک نے کہا ہے کہ وکلاء بینج اور بار کے درمیان خلاء کو کم کرنے ا س کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں وکلاء کے مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جونیئر وکلاء کو مستقبل کا پیشہ وارانہ وکیل بننے کیلئے محنت، لگن اور اعتماد و سازی کی ضرورت ہے ان کی حوصلہ افزائی ضرور ہونی چاہئے تاکہ مستقبل میں ژ ایسے وکلاء انصاف کے بول بالا کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں انھوں نے کہا کہ ہری پور جی ٹی روڈ پر نو تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا کام سرعت کے ساتھ مکمل کیا جائے گا تاکہ عدالتوں کی وہاں سے منتقلی کا عمل فی الفور مکمل ہو سکے وہ ڈسٹرکٹ بار ہری پور کی جانب سے عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر جسٹس اعجاز انورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف، صدر ڈسٹرکٹ بار سید شاہد شاہایڈووکیٹ، ممبر صوبائی بار کونسل ملک خالقدار ایڈووکیٹ، صدر ہائی کورٹ بار ارشد اعوان، جنرل سیکرٹری محب اللہ قریشی سابق صدر ہائی کورٹ بار جاوید خان تنولی سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مقبول حسین ایڈووکیٹ، عبدالرزاق چغتائی ایڈووکیٹ، حافظ کالا خان ایدووکیٹ، حق نواز ایڈووکیٹ عاطف رضا ایڈوکیٹ شعیب زمان ایڈوکیٹ سمیت ڈسٹرکٹ بار کے جملہ عہدیداران اور وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی جسٹس لعل جان خٹک نے اس موق پر جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہیں بار روم، ریکارڈ روم، لائرز پلازہ و دیگر دفاتر سے متعلق صدر ڈسٹرکٹ بار شاہد شاہ ایڈووکیٹ نے بریفنگ دی اور جوڈیشل کمپلیکس میں نقائص کی نشاندہی کی جس پر جسٹس لعل خان خٹک نے برہمی کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ وکلاء کے مسائل بھی حل کیے جائیں گیں نشاندہی کے بعد ان نقائص کادور کرنا ہو گا وکلاء اپنا کام جاری رکھیں بار اور بنچ کی مضبوطی سے ہی سائلین کو سستا فوری انصاف مل سکتا ہے وہ مختصر دورے کے بعد واپس روانہ ہوگے

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں