ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کا دورہ، عملہ کی حاضری چیک کی، مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا

منگل 18 جون 2019 17:21

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال کے عملہ کی حاضری چیک کی اور مختلف وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو مفت فراہم کی جانے والی ادویات کے سٹور روم کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی ہری پور نے مریضوں سے ان کی صحت اور محکمہ صحت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور کینٹین کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے محکمہ صحت کے متعلقہ عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں اولین ترجیح عوام کو بہتر ین صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے جس کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی اور وہ وقتاً فوقتاً محکمہ صحت کی تمام ہسپتالوں کا اچانک دورہ کریں گے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں