نسیم ٹائون کو اربن کونسل جیسی تمام سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیر مواصلات اکبر ایوب خان

منگل 18 جون 2019 17:22

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ نسیم ٹائون کو اربن کونسل جیسی تمام سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ہمارے دور اقتدار میں کروڑوں روپے کی فنڈنگ سے سیکٹر نمبر ون، سیکٹر نمبر ٹو، خیبر اڈہ اور ولی محمد کی بنیادی ضروریات اور مسائل حل کر دیئے ہیں، باقی ماندہ مشکلات بھی بہت جلد دور ہو جائیں گی، عبدالرحمن، سلیم خان کونسلر، محمد ہارون اور دیگر ساتھیوں پر فخر ہے، ٹیم کی مشترکہ محنت سے 90 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو نسیم ٹائون میں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر تحصیل ممبر تیمور خان، فیصل خان ترک، محمد ہارون خان، راجہ اسرار، کونسلر محمد سلیم اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تیمور خان نے فراخدلانہ فنڈنگ پر رہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان اور اکبر ایوب کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ یوسف ایوب خان نے کہا کہ غیور عوام کی محبت کے نتیجہ میں تحریک انصاف کو ضلع ہری پور میں تاریخی مینڈیٹ ملا جس کی بدولت اکبر ایوب خان نے 22 اور ارشد ایوب خان نے 18 ہزار کی برتری جبکہ عمر ایوب خان نے ایک لاکھ 72 ہزار ووٹ حاصل کئے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں