تحریک انصاف کی حکومت متوسط طبقہ کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، ارشد ایوب

منگل 18 جون 2019 17:22

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک ارشد ایوب خان نی کہا ہے کہ حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا نہ ختم ہونے والے باب عوام سے کئے گئے وعدوں کی عکاسی ہے، حلقہ کی ترقی کیلئے صوبائی حکومت سے خاطر خواہ فنڈز منظور کروا کر مرحلہ وار منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ وہ منگل کو عمائدین علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ارشد ایوب خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب و متوسط طبقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، سابق ادوار میں برسراقتدار رہنے والے حکمرانوں نے اس حلقہ کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کے حقوق کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا سکتا، عوام نے جس اعتماد کے ساتھ منتخب کیا وہ ناقابل فراموش ہے، ہم کسی بھی فوکل پرسن پر یقین نہیں رکھتے، ہمارے منصوبے ہی عوام کی جانب سے ہم پر اعتماد کا اظہار ہے، ہم وعدوں کی بجائے کاموں پر یقین رکھتے ہیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں