حطار روڈ پر 45 سالہ موٹر سائیکل سوار کار کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا

منگل 18 جون 2019 23:58

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ہری پور میں حطار روڈ پر 45 سالہ موٹر سائیکل سوار موٹر کار کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب ہری پور جوگی موڑہ کا رہائشی 45 سالہ شخص شیخ فرید ولد عبدالرئوف جو گذشتہ کچھ عرصہ سے کانگڑہ کالونی میں رہائش پذیر تھا، جوگی موڑہ سے اپنی اپلائیڈ فار موٹر سائیکل پر کانگڑہ کالونی جا رہا تھا کہ حطار روڈ خیبر اڈہ کے پاس سامنے سے آنے والی موٹر کار نمبر اے بی ایل 198- سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جس کی نعش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا اور مقدمہ درج کر کے دریافت شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں