ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور کا غیر معیاری پانی فروخت کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، فیکٹری کو سیل کر دیا

منگل 18 جون 2019 23:58

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور نے غیر معیاری پانی کی بوتلیں اور پانی کی فروخت کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بید الله شاہ نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے علی خان کے مقام پر غیر قانونی طور پر چلنے والی پانی کی فیکٹری پر چھاپہ زنی کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا، فیکٹری میں غیر معیاری پانی کی بوتلیں تیار کر کے جعلی برانڈ لگا کر ہری پور کے مختلف مقامات پر ترسیل کی جا رہی تھی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور بیدالله شاہ نے فیکٹری کو سیل کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں