ہری پور:لاپتہ ہونے والی لڑکی کو ہزارہ موٹروے پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا

ہفتہ 22 جون 2019 21:18

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2019ء) مانسہرہ سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو ہزارہ موٹروے پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا ہزارہ موٹر وے پولیس کو دوران گشت آئی ایس پی او توصیف احمد اور ایس پی او عامر زیب نے موٹر وے پر پیدل چلنے والی لڑکی کو روک کر جب اس سے اسکے بارے میں دریافت کی تو لڑکی نے اپنا غلط بتایا دوران دریافت لڑکی سے ملنے والے نمبروں سے اسکی والدہ کے ساتھ بات ہوئی جس نے بتایا کہ لڑکی گزشتہ بارہ روز سے گھر لاپتہ ہے جسکی باقاعدہ طور پر تھانہ اوگی میں اطلاعی رپورٹ درج کروادی گی تھی جس پر موٹر وے پولیس نے لڑکی کو تھانہ اوگی ضلع مانسہرہ کے حوالے کردیا جس پرموٹرویپولیس کیآئی ڈی آئی ایس اشتیاق خان اور ایس پی نزاکت علی نے ہردوافسران کی موجودگی میں ہزارہ موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں