ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے پانچ کلو چرس برآمد کیس میں ملزم کو 5 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی

منگل 25 جون 2019 23:33

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج افتخار الٰہی نے لاکھوں روپے مالیت کی پانچ کلو چرس برآمد کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 5 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی، منشیات فروش کو کوٹ نجیب الله پولیس نے گرفتار کیا تھا اور گاڑی کی خفیہ خانوں سے چرس برآمدگی کے بعد کوٹ تھانہ میں نائن سی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ کے ایس ایچ او نے کچھ عرصہ قبل ملزم ارشد ولد سمندر سکنہ بٹگرام چارسدہ سے پانچ کلو چرس برآمد کی تھی اور ملزم کے خلاف نائن سی کا مقدمہ درج کے بعد جیل روانہ کر دیا تھا۔ ملزم منشیات فرش کا کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج افتخار الٰہی کی عدالت میں زیر سماعت رہا جہاں ٹرائل کے دوران پولیس نے اپنی شہادتیں مکمل کروائیں جن کے ذریعہ ملزم پر مقدمہ ثابت ہو گیا جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج افتخار الٰہی نے ملزم کو 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں