ہری پور میں پکی ڈولی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 20 سالہ دوشیزہ جاں بحق

بدھ 26 جون 2019 17:30

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ہری پور میں جی ٹی روڈ پکی ڈولی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 20 سالہ دوشیزہ جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرائے صالح کے محلہ رحمت آباد کے رہائشی شہزاد کی اہلیہ شبنم بی بی پکی ڈولی کے قریب سڑٰک کراس کر رہی تھی کہ اچانک تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثہ کے نتیجہ میں خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ مقامی لوگوں نے اسے ٹراما سنٹر منتقل کیا جہاںوہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملی۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں