ضلع ناظم ہری پور کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا رات گئے دورہ، مریضوں کی شکایات کے فوری ازالہ کے احکامات جاری

بدھ 26 جون 2019 17:32

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ضلع ناظم ہری پور اختر نواز خان جدون نے ڈی ایچ کیو ہسپتال، ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر کا رات گئے اچانک دورہ کیا، مریضوں کی شکایات کے فوری ازالہ کے احکامات جاری کئے، اہلیان علاقہ نے ضلع ناظم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم اختر نواز خان نے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل آصف علی جاہ کے ہمراہ گذشتہ شب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ہری پور کے تمام وارڈز اور ایمرجنسی کے علاوہ ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اور فرداً فرداً ہر مریض کے پاس گئے اور ان سے درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

مریضوں اور ان کے لواحقین نے ضلع ناظم کو بتایا کہ انجکشن وغیرہ داخل مریضوں کو دیئے جا رہے ہیں جبکہ ٹیبلٹس، کینولے اور کیپسول وغیرہ پر مشتمل ادویات باہر سے خرید کر لانی پڑتی ہیں۔ اس موقع پر صفائی کی ناقص حالت کی بھی شکایات سامنے آئیں جس پر ضلع ناظم نے ڈی ایم ایس ڈاکٹر دلدار سے بریفنگ لی اور ہسپتال انتظامیہ پر واضح کیا کہ دستیاب وسائل بروئے کار لا کر ہسپتال آنے والے مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس ضمن میں ضلعی حکومت ہسپتال انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں