تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، بجلی کی پیداوار 1042 میگاواٹ ہو گئی

بدھ 26 جون 2019 20:47

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ کے بعد لیول 1406.52 فٹ جبکہ بجلی کی پیداوار 1042 میگاواٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ کے بعد لیول1406.52 فٹ ہو گیا، ڈیم میں پانی کی آمد 130500 اور اخراج 115000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کے 17 میں سے 5 پیداواری یونٹ بند جبکہ 12 پیداواری یونٹس سے 1042 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں