دربند اڈہ میں دن دیہاڑے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا

بدھ 26 جون 2019 20:47

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ہری پور کے علاقہ دربند اڈہ میں دن دیہاڑے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی مصروف ترین شاہراہ دربند اڈہ کے قریب دن دیہاڑے فائرنگ کر کے نوجوان محمد کلیم ولد محمد جاوید سکنہ اخون بانڈ ی کو قتل کر دیا گیا جبکہ قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی تاہم نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔ نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹراما سنٹر منتقل کر دی گئی جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں