سرائے صالح پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، اسلحہ اورمنشیات برآمد، ملزمان گرفتار

پیر 22 جولائی 2019 15:01

سرائے صالح پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، اسلحہ اورمنشیات برآمد، ملزمان گرفتار
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) سرائے صالح پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران منشیات اور اسلحہ برآمدکرکے ملزمان گرفتار کئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ(پی ایس پی) کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر افتخار احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح ساجد فاروق نے ہمراہ ایلیٹ فورس، ڈسٹرکٹ پولیس اور لیڈیز پولیس کے حدود تھانہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کل 35/40 گھروں کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

مکان کرایہ پر دینے اور اس کی تھانہ میں انٹری نہ کروانے پر 1 مالک مکان کے خلاف 10آر بی اے کے تحت مقدمہ درج۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 6 عدد پستول، 1 عدد 7ایم ایم، 01 عدد 222 بور،1 عدد 12 بور بندوق اور مختلف بور کے 50 عدد کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کئے گئے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش خورشید خان ولد فضل الرحمن کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1100 گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں