مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں امن ممکن نہیں، مودی سرکار تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی۔ قاضی عبدالعلیم

ہفتہ 17 اگست 2019 20:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں امن ممکن نہیں، مودی سرکار اپنے غنڈوں کے ذریعہ نہتے کشمیریوں پر ظلم کرا کے ان کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین خطیب جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ قاضی عبدالعلیم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کشمیر میں کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کی قربانی دی ہے جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے اور کشمیری عوام مودی سرکار کے غنڈوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے اور تحریک آزادی کامیاب ہو کر رہے گی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں