تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم، آئندہ 24گھنٹوں میں ڈیم پانی سے بھر جائے گا

پیر 19 اگست 2019 20:31

ہری پور۔ 19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ڈیم پانی سے بھر جائے گا۔ ڈیم بھرنے کے بعد ڈیم سے پانی کا اخراج آمد کے مطابق ہو گا۔ ڈیم سے پانی کے اخراج میںاضافے سے دریائے سندھ میں اُونچے درجے کا سیلاب ہے۔ مقامی آبادیوں کو دریائے سندھ سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح اپنی انتہائی لیول کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ڈیم آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پانی سے بھر جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف آدھا فٹ تک رہ چکی ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح 1549.44تک بلند ہوگئی ہے۔جبکہ ڈیم میں ذخیرہ کرنے کی آخری حد 1550فٹ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ 36ہزار سات سو کیو سک جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج دولاکھ سات ہزار نو سو کیوسک کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق جس طرح ڈیم میں پانی کی آمد ہو گی اُس کے مطابق پانی کا آخراج کیا جائے گا۔ تربیلا ڈیم بھرنے کے بعد تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے سے دریائے سندھ میں اُونچے درجے کا سیلاب ہو گا ۔ جس کی وجہ سے دریائے سندھ کے کنارے آباد آبادیوں کو دریا سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں