تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم، 24 گھنٹوں میں ڈیم پانی سے بھر جائے گا، ہائی الرٹ جاری

منگل 20 اگست 2019 14:17

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیم پانی سے بھر جائے گا، ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، ڈیم بھرنے کے بعد ڈیم سے پانی کا اخراج آمد کے مطابق ہو گا، ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافہ سے دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، مقامی آبادیوں کو دریائے سندھ سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

تربیلا ڈیم کے ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح اپنی انتہائی لیول کے قریب پہنچ گئی ہے، ڈیم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی سے بھر جائے گا، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف آدھا فٹ تک رہ چکی ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح 1549.44 فٹ تک بلند ہو گئی ہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی آخری حد 1550 فٹ ہے۔

(جاری ہے)

ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار 700 کیو سک جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 7 ہزار 900 کیوسک کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق جس طرح ڈیم میں پانی کی آمد ہو گی اس کے مطابق پانی کا اخراج کیا جائے گا۔ تربیلا ڈیم بھرنے کے بعد تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافہ سے دریائے سندھ میں اُونچے درجے کا سیلاب ہو گا جس کی وجہ سے دریائے سندھ کے کنارے آباد آبادیوں کو دریا سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں