اسسٹنٹ کمشنر تحصیل خانپور کا جولیاں بازار کا دورہ، گرانفروشی اور ناقص صفائی پر دکانداروں پر بھاری جرمانے

منگل 20 اگست 2019 14:17

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل خانپور نے جولیاں بازار کے دورہ کے دوران گرانفروشی اور ناقص صفائی پر دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل خانپور مس گل بانو بی بی نے ڈپٹی کمشنر ہری پور عارف الله اعوان کی ہدایت پر جولیاں بازار کا دورہ کیا اور گرانفروشی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جبکہ بیکریوں کے گوداموں کے معائنہ کے دوران ناقص صفائی کی وجہ سے بیکری مالکان پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے ان کو وارنگ دی کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں