ایس ایچ او تھانہ صدر ہری پور مصطفیٰ خان کا پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ

منگل 20 اگست 2019 14:17

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ایس ایچ او تھانہ صدر ہری پور مصطفیٰ خان نے پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد تھانہ صدر کی پبلک لیزان کمیٹیوں کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کی۔

(جاری ہے)

جملہ ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او صدر نے کہا کہ تھانہ کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اور امن و امان ان کی ہر اول ترجیح ہے، آپ تمام ممبران اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ہم سے تعاون کریں، عوامی تعاون سے جرائم کے خاتمہ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گئے۔ اس مو قع پر ممبران پبلک لیزان کمیٹیوں نے ایس ایچ او صدر اور جملہ سٹاف کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں