فروغ محبت اہل بیت کانفرنس کل منعقد ہو گی، مفتی پیر سید عارف شاہ اویسی خصوصی خطاب فرمائیں گے

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 12:31

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) فروغ محبت اہل بیت کانفرنس کل اتوار کو منعقد ہو گی۔ مفتی پیر سید عارف شاہ اویسی کانفرنس سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ محمدیہ سیفیہ کے ترجمان پیر سید مشہود علی شاہ نے بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی سالانہ فروغ محبت اہل بیت کانفرنس (آج) اتوار کو صبح 10 بجے آستانہ عالیہ محمدیہ سیفیہ جامع مسجد المسعود گلشن فقیر آباد شریف جی ٹی روڈ میلم میرا میں پیر سید مسعود علی شاہ محمدی سیفی کی زیر سرپرستی منعقد ہو گی۔

کانفرنس کی صدارت پیر سید محمد شاہ کریں جبکہ معروف نعت خواں ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ مقامی علماء کرام کے علاوہ عالمی مبلغ اسلام مفتی پیر سید عارف شاہ اویسی قادری آستانہ عالیہ لیاں شریف خصوصی خطاب کریں گے۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ خضریہ چھوہر شریف صاحبزادہ پیر عطاء الرحمن زیب سجادہ آستانہ عالیہ بھیرہ شریف، صاحبزادہ رضاء المصطفٰی بھی کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں