کھلی کچہری کے موقع پر تمام افسران وقت سے ایک گھنٹہ پہلے اپنی حاضری یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

منگل 15 اکتوبر 2019 14:11

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کھلی کچہری کے حوالہ سے تمام ضلعی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افسران کھلی کچہری کے وقت سے ایک گھنٹہ پہلے اپنی حاضری یقینی بنائیں گے اور بزرگوں کا افسران خود استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کے دوران کسی قسم کے کھانے یا ریفریشمنٹ کا انتظام نہیں کیا جائے گا، تمام ضلعی افسران کھلی کچہری میں اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پرحل کرنا ہے لہذا سائلین کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہو کر سب افسران کو ملکر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں