وی سی تلوکرکے کونسلرحاجی تنویرکے قتل مقدمہ میں چاروں ملزمان کی قبل ازگرفتاری ضمانت میں 24اکتوبر تک توسیع

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:13

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) وی سی تلوکرکے قتل ہونے والے کونسلرحاجی تنویرکے مقدمہ میں چاروں ملزمان کی قبل ازگرفتاری ضمانت میں 24اکتوبر تک توسیع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

8اکتوبرکوویلج کونسل تلوکر کے کونسلرحاجی تنویرکوکھلابٹ سیکٹرتین میں فائرنگ کرکے قتل کردیاگیاتھاجس کے مقدمہ میں سابق ناظم کھلابٹ عاصم شاہ ،سمیت چارملزمان ،مظہرشاہ ،قیصراور شہزاد شاہ کو نامزدکیاگیا۔چاروں ملزمان نے چندروزقبل ایڈیشنل سیشن جج میاں محمودکی عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کی جسکی سماعت بدھ کے روزدوبارہ ہوئی ۔عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 24اکتوبرتک توسیع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں