ریسکیو1122 ٹیم کی گورنمنٹ گرلزمڈل سکول سکندرپورمیںسٹوڈنٹس کیلے فرسٹ ایڈ اورفائرفائٹنگ ٹریننگ ورکشاپ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:03

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء)ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 اویس بابرنے ڈائریکٹرجنرل ریسکیو1122کی خصوصی ہدایات پرعوام الناس تک ریسکیو1122کی بین الاقومی طرزکی مفت سہولیات کی فراہمی سے متعلق گورنمنٹ گرلزمڈل سکول سکندرپورہری پورمیںسٹوڈنٹس کیلے فرسٹ ایڈ اورفائرفائٹنگ ٹریننگ ورکشاپ کاانعقادکیااس موقع پرٹرینگ ونگ انچارج منصف خان نے ریسکیو1122کی سروسزفرسٹ ایڈاورفائرفائٹنگ کے متعلق بریفنگ دی اورمشقوںکاعملی مظاہرہ بھی کیاانھوںنے کہاکہ ریسکیواہلکارہرقسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے دن رات مصروف عمل رہتے ہیںاوردکھی انسانیت کی خدمت کیلئے لمحوںمیںپہنچ جا تے ہیںسکول انتظامیہ کیجانب سے ریسکیو1122ہری پورکی سروسزکوسراہاگیااور مستقبل میں بھی باہمی تعاون پراتفاق کیاگیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں