ایس ایچ او کوٹ نجیب الله پولیس کی پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ، جرائم کے خاتمہ کیلئے تعاون کی اپیل

پیر 21 اکتوبر 2019 23:47

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب الله ہارون خان نے پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کے دوران جرائم کے خاتمہ کیلئے تعاون کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب الله ہارون خان نے پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

دوران میٹنگ ایس ایچ اونے لیزان کمیٹی کے اراکین کو ان کی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ سود خوری، ہوائی فائرنگ، منشیات فروشی و دیگر جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں، مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نگاہ، لائوڈ سپیکر کے ناجائز استعمال کی روک تھام اور خانگی تنازعات کا حل لیزان کمیٹی کے ممبران کے فرائض میں شامل ہے۔

منتخب نمائندے عوام اور اداروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں اور معاشرے میں ان کا اہم کردار ہے، لیزان کمیٹیوں کے قیام کا مقصد پولیس اور عوامی نمائندوں کے باہمی تعاون سے مسائل کا خاتمہ کرنا ہے۔ میٹنگ کے اختتام پر لیزان کمیٹی کے ممبران نے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں