جیل میں فرائض منصبی ادا کرنا آسان کام نہیں ہے، جیل کا سٹاف بڑی محنت سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھا رہا ہے۔ ڈاکٹر مہیمن

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:33

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) جیل میں فرائض منصبی ادا کرنا آسان کام نہیں ہے، جیل کا سٹاف بڑی محنت اور تندہی سے مشکل حالات میں بھی اپنی ذمہ داریوں سے احسن طریقہ سے عہدہ برا ہو رہا ہے، ایسے میں ذہنی تنائو کا شکار ہونا کوئی انہونی بات نہیں ہے، ضرورت اس امرکی ہے کہ ذہنی دبائو کے اسباب کو جانا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مہیمن نے ہری پور جیل میں ذہنی دبائو، اس کے اسباب اور ممکنہ تدارکی اقدامات کے عنوان کے تحت جیل سٹاف کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں 50 کے قریب افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں جیل افسران کو مختلف سرگرمیاں بھی کروائی گئیں۔ ڈاکٹر مہیمن نے مزید کہا کہ جیل سٹاف کی خدمات اور قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں اور جیل سٹاف ہر قسم کی صلاحیت سے مالا مال ہے، ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ درست سمت میں پیشہ وارانہ انداز میں جیل سٹاف کی تربیت کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تربیتی ورکشاپوں کے اس سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا اور انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سعود خان کا کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ڈاکٹر مہیمن نے اس موقع پر شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں