گورنمنٹ گرلز سکول مقابلے : قومی ترانہ میں چنبہ پنڈ اور ملی نغموں میں کھلابٹ سیکٹر II نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:33

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ گرلز سکولوں کے ملی نغموں اور قومی ترانہ کے مقابلوں میں قومی ترانہ میں گورنمنٹ گرلز سکول چنبہ پنڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، ملی نغموں میں گورنمنٹ گرلز سکول کھلابٹ ٹائون شپ سیکٹر II نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور میں جاری سکولوں کے مقابلوں میں گرلز سکولوں کے درمیان قومی ترانہ اور ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھرسے 45 گرلز سکولوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

قومی ترانہ اور ملی نغموں کے مقابلوں کا اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو ہری پور میں کیا گیا۔ قومی ترانہ کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنبہ پنڈ نے پہلی پوزیشن، گورنمنٹ گرلز سکول کھولیاں بالا نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھلابٹ ٹائون شپ سیکٹر II نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ملی نغموں کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھلابٹ ٹائون شپ سیکٹر II نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ گرلز سکول میلم نے دوسری پوزیشن اور گورنمنٹ گرلز سکول مانکرائے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں